195

خواتین کے مسائل پر (ایف سی پی ایس) چترال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا

خواتین کے مسائل کے حوالے سے فرنٹیئر کورپبلک سکول (ایف سی پی ایس) چترال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس کی صدارت بیگم کمانڈنٹ چترال سکاوٹس نے کی۔تقریب میں مسز ڈی پی او،لیڈی ڈاکٹر چترال سکاوٹس ہسپتال،مسزایڈجوٹینٹ چترال سکاوٹس،مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین ،ایجوکیشن ڈیپارٹمینٹ،ایس آرایس پی,اے کے آرایس پی، اے کے ای ایس سے تعلق رکھنے والی خواتین اور کیلاشی خواتین کے نمائندوں نے شرکت کی۔۔شرکاء نے اس قسم کی تقریبات کو سراہتے ہوئے پبلک آیئریا میں خواتین کے لیےالگ واش رومز،،چترال میں خواتین مریضوں کے لیئے سپیشیلیسٹ ڈاکٹر اورچترال کے دور درازاور پسماندہ علاقوں میں ماہر نفسیات کے تقرر کا مطالبہ کیا۔نیزبروغل،ارندو،مستوچ ،تورکہو،موڑکہو اور گرم چشمہ وغیرہ میں فری میڈیکل کیمپ لگانے پر زور دیا چترال میں خواتین کے لئےڈرائیونگ لائسینس کے حصول میں آسانی پر بھی زوردیا گیا۔تعلیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خواتین نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو ہراساں کرنے کے حوالے سے خصوصی تعلیم دینی چاہیئے اور ہر سکول میں اساتذہ اوروالدین کے درمیان میٹینگ باقائدگی سے ہونی چاہئیے۔ تقریب کے اختیتام پر بیگم کمانڈنٹ نے شرکاء میں تحائف تقسیم کئیے اور آخر میں خواتین نے اس قسم کے پروگرام منعقد کرنے پر بیگم کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں