185

اے ایس ڈی ای اوبونی گل فرزانہ کوایس ڈی ای اوکے عہدے پرترقی دے دی گئی 

چترال(ڈیلی چترال نیوز)اے ایس ڈی ای اوبونی گل فرزانہ کوایس ڈی ای اوکے عہدے پرترقی دے دی گئی ہے ۔جواپنے ذمہ داریاں بطورایس ڈی ای اوموڑکھو،تورکھواپرچترال میں انجام دیں گی۔گل فرزانہ 2005میں محکمہ ایجوکیشن سے وابستہ ہوئی ۔انہوں نے پبلک سروس کمیشن کے تحت بطورایس ای ٹی اپنے سروس کاآغازکیا۔بعدآزان 2011میں پھرپبلک سروس کمیشن کاامتحان پاس کرکے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرفیمل کاعہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔اورخدمات انجا م دیتی رہی ۔جبکہ حال ہی میں اُسے ایس ڈی ای اوکے عہدے پرترقی دے دی گئی ہے۔انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم آغاخان ہایئرسیکنڈری سکول ہنزہ اورلیڈرشپ اینڈمنیجمنٹ میں اپنی ماسٹرڈگری آغاخان یونیورسٹی کراچی سے حاصل کی۔یہ پہلی چترالی خاتون ہیں جنہیں متذکرہ بالامضامین میں ماسٹرڈگری حاصل کرنے کااعزاز حاصل ہے۔اپنے نئے عہدے پرگل فرزانہ تورکھومو،موڑکھواپرچترال میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے اورمعیارتعلیم وفروع تعلیم کے لئے کوششوں کے عزم کااظہارکیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں