Site icon Daily Chitral

متاثرین ایون درخناندہ انگلینڈ میں رہائش پذیر چترالی بیٹی مسرت جبین اور اُن کے دوست و احباب کوسلام پیش کرتے ہیں

چترا ل ( محکم الدین محکم ) زلزلے میں لوئر چترال میں سب سے زیادہ متاثرہ گاؤں ایون درخناندہ کے متاثرین نے ووکنک سرے انگلینڈ میں رہائش پذیر ایک چترالی بیٹی مسرت جبین اور اُن کے دوست و احباب کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ جنہوں نے گزشتہ روز پینتیس متاثرین میں نقد امدادی رقم تقسیم کیں ۔ مذکورہ گاؤں میں امدادی رقم کی تقسیم کے موقع پر متاثرین نے اس امر کا اظہار کیا ۔ کہ چترال کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا تباہ کن زلزلہ تھا ۔ جس کے نتیجے میں اُن کے مکانات زمین بوس ہو گئے ۔ اور وہ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہوئے ۔ لیکن یہ بات بھی قابل ستائش ہے ۔ کہ مصیبت کی اس گھڑی میں اُنہیں بے سہارا نہیں چھوڑا گیا ۔ اور اس میں ووکنگ سرے انگلینڈ کے مہربان بھی شامل ہیں ۔ جن میں خان سٹور کے مالک کی ہمدردیاں نہایت قابل قدر ہیں۔ انہوں نے برطانوی مہربانوں کی نمایندگی کرتے ہوئے امدادی فنڈ متاثرین میں تقسیم کرنے کے سلسلے میں راولپنڈی سے دشوار گزار راستے طے کرکے چترال آنے والی نفیسہ بی بی اور فہیم عباس کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ کہ اُن کی کوششوں سے نہ صرف بیرونی امدادی رقم صحیح معنوں میں متاثرین تک پہنچانا ممکن ہوا ۔بلکہ کئی متاثرین کو اپنی طرف سے بھی امداد فراہم کرکے سہارا دیا ۔ اس موقع پر پینتیس متاثرہ گھروں کا سروے کیا گیا ۔ جس کے بعد گھروں کے مالکان مرد خواتین کو امدادی رقم دیے گئے ۔ درین اثنا انگلینڈ سے امداد فراہم کرنے والی خاتون مسرت جبین نے ہمارے نمایندے سے باتیں کرتے ہوئے کہا ۔ کہ چترال اور خصوصا ایون گاؤں پر بہت مشکل وقت آیا ہے ۔ اور ہم اُن کی پریشانی اور مصیبت میں برابر کے شریک ہیں ۔ ہمارا فرض بنتا ہے ۔ کہ اپنی بساط کے مطابق مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کریں ۔ ہم نے بہت محدود مدد کی ۔ لیکن یہ متاثرین کی محبت اور زرہ نوازی ہے ۔ جنہوں نے اسے انتہائی محبت سے نہ صرف قبول کیا ۔ بلکہ انگلینڈ میں میرے مسلم اور غیر مسلم دوستوں اور احباب کے تعاون کی قدردانی کی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اُن کی کوشش ہے ۔ کہ مصیبت میں پھنسے ہوئے مزید لوگوں کی مدد کریں ۔ تاکہ اُن کو مشکل حالات سے نکال کر نارمل زندگی کی طرف لایا جا سکے ۔ انہوں نے متاثرین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ۔ کہ مصیبت کی اس گھڑی میں وہ اکیلے نہیں ہیں ۔ ہم متاثرین کے ساتھ ہیں۔ اور حتی المقدور سپورٹ کی کوشش کریں گے ۔

Exit mobile version