گلگت (پ، ر) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ اور پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا کہ گلگت بلتستان کی دھرتی پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کرنے اور ملک عزیز کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قبروں سے بھری پڑی ہے گلگت بلتستان کے جوانوں نے معرکہ کارگل سے لیکر شمالی وزیرستان ہو یا آپریشن ضرب عضب اپنی جانوں کے نظرانے دیکر وطن عزیز کے ساتھ وفادری اور محبت کا ثبوت دیا ہے لیفٹیننٹ اظہر عباس شہید کی شہادت پوری قوم کےلیے باعث فخر ہے ہم ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کی گلگت بلتستان خاص کر ضلع استور کے لوگوں نے معرکہ کارگل کے موقعے پر اپنے جوانوں کے لیے باڈر میں گرم کمبل،بنیان ، دستانے،ڈارئی فروٹس محازوں پر پہنچا کر وطن سے محبت کی انوکھی مثال قائم کیا گلگت بلتستان ک بہادر سپوتوں نے معرکہ کارگل سے لیکر ضرب عضب تک ہر محاز پر وطن عزیز کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے خاص طور پر ضلع اسپور کے پاک فوج سے تعلق رکھنے والے جوان سر فہرست ہیں ہم ان تمام شہدا کی شہادتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں شہید لیفینٹ اظہر عباس کو اللہ پاک اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان اس غم کی گھڑی میں شہید اظہر عباس کے گھر والوں کے ساتھ ہیں شہید اظہر عباس نہ صرف اپنے خاندان کا بلکہ پورے ملک کے لے باعث مخر ہیں اللہ سے دعا کرتےہیں