چوک نیو بازار دروش میں عوام دروش کی جانب سے انڈیا کے خلاف تحفظ پاکستان کے نام سےایک احتجاجی جلسلہ زیر قیادات قاری جمال عبدالناصر منعقد ہواجلسے میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کیں۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر تجار یونین حاجی گل نواز ، ظاہر خان وی سی ناظم ،سمیع اللہ وی سی ناظم کورو دروش ،روئداد ڈسٹرکٹ ممبر عشریت ،حاجی محترم شاہ سکنہ کیسو ،خوش نواز وی سی ناظم پھوٹنیاندہ ،عبدالمجید جے یو آئی امیر ارندو وغیرہ نے شرکاء جلسہ سے مخاطب ہو کر نے کہا کہ ہم مودی سرکار کی جنگی جنون اور موجودہ جارحیت کی بھر پور مزمت کرتے ہیں اور گائے کے پجاریوں پر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ
اُنہوں نے اس جلسے کے وساطت سے انڈیا اور پوری دنیا کو یہ پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر میلی انکھ کو پھوڑ دینگے.اسطرح یہ جلسہ پورامن طور پر دعائے کلمات کے ساتھ اختتام پزیر ہوا دوران جلسہ مودی سرکار/ انڈیا مردہ اباد اور پاکستان / پاک فوج زندہ اباد کی زبردست نعرہ بازی بھی کی گئی جلسے کی اختیتام پر شرکاء جلسہ گاڑیوں میں ریلی کی صورت میں چرال کی طرف روانہ ہوئے .