275

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مناور کے دو سینئر پروفیسر ریٹائرڈ، کالج کی طرف سے الوداعی پارٹی

گلگت(نیوز رپورٹ: امیرجان حقانی) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مناور گلگت کے شعبہ انگلش کے دو سینئر ،پروفیسر بشیر احمد اور پروفیسر وفی احمد اپنے فرائض منصبی سے سبکدوش ہوئے۔ان کے اعزاز میں پوسٹ گریجویٹ کالج کے فیکلٹی ممبران نے ایک الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا جہاں ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز سمیت کالج کے تمام فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ڈائریکٹر کالجز پروفیسر منظور کریم نے دونوں سینئر پروفیسروں کو طویل عرصہ تدریسی خدمات انجام دے کر اپنی ذمہ داریوں سے سبکددش ہونے پر مبارک باد ی۔کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد عالم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پروفیسروں نے شعبہ انگلش کو سنھبالا ہوا تھا جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی، پروفیسر بشیر احمد صاحب ہمیشہ سنجیدگی کیساتھ کالج او رایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی رہنمائی کرتے رہے ہیں جو کو محکمہ ایجوکیشن اور کالج ممبران ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ گلگت بلتستان پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ارشاداحمد شاہ نے کہا پروفیسر بشیر احمد اور پروفیسر وفی احمد نے اپنے کیریئر میں بھرپور کوششیں کی اور آج بڑی بڑی سیٹوں پر ان کے تلامذہ براجمان ہیں جو ان کے لیے اعزاز ہے۔پروفیسر بشیر احمد نے 1985ء میں کراچی یونیورسٹی سے انگلش میں ماسٹر کیا ۔ 1986کو بطور لیکچرار بھرتی ہوئے اور ۳۳ سال مسلسل تدریس کے شعبے سے منسلک رہے۔گلگت بلتستان کا پہلا انگلش میں ماسٹر ہیں۔ آغاخان ہائی سیکینڈری اسکولوں کے لیے خدمات انجام دی۔شاہین ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر کے نام سے ایک اگنائزیشن قائم کی جس کے تحت گلگت بلتستان کا پہلا پرائیوٹ کالج، شاہین کالج کا قیام عمل میں لایا گیا جو باقاعدہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے منسلک ادارہ ہے11 فروری 2019ء کو باعزت طریقے سے اپنے فرائض منصبی سے سبکدوش ہوئے۔محکمہ ایجوکیشن کالجز سے ریٹائرڈ ہونے والے پروفیسر وفی احمد نے 1990ء میں بہاوالدین ذکریا یونیورستی ملتان سے انگلش میں ماسٹر کیا۔تین سال بطور سکول ٹیچر خدمات انجام دی، 1996ء کو بطور لیکچرار گلگت بلتستان کالجز کو جوائن کیا اور مسلسل ۲۵ سال تدریسی اور انتطامی خدمات انجام دینے کے بعد قبل ازوقت ریٹائرڈ منٹ لی۔ چار سال ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کام کیا۔کالج کے تمام فیکلٹی ممبران نے انہیں الوداع کہا اور دونوں پروفیسروں نے فیکلٹی ممبران کیساتھ ساتھ گلگت بلتستان پروفیسر ایسوسی ایشن کے تمام ممبران اور کالج کا سپورٹنگ اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں