181

چترال میں مستقل بنیادوں پر پیراگلائیڈنگ کے مقابلے منعقد کئے جائینگ/ سینئر وزیر برائے سیاحت وثقافت محمد عاطف

پشاور ۔ خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت وثقافت محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبے میں نئے سیاحتی مقامات سمیت ایڈونچر ٹوارزم کو بھی فروغ دی جارہی ہے،صوبے میں پیراگلا ئیڈنگ اور کشتی رانی کے لئے نئی جگہوں کی نشاندہی کی جائیگی۔اسکے علاوہ چترال میں مستقل بنیادوں پر پیراگلائیڈنگ کے مقابلے منعقد کئے جائینگے۔پیراگلا ئیڈنگ کو مستقل بنیادوں پر دوام دینے کے لئے مقامی افراد کو تربیت بھی فراہم کی جائیگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے میں ایڈونچر ٹوارزم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری سیاحت راشد محمود،ایڈیشنل سیکرٹری سیاحت بابر خان اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔سینئر وزیر نے کہا کہ صوبے میں ایڈونچر ٹوارزم کے کافی مواقع موجود ہیں،سوات چترال اور نئے ضم شدہ اضلاع میں ایڈونچر ٹوارزم کی کافی جگہیں موجود ہیں۔ان علاقوں میں پیراگلائیڈنگ اور رافٹنگ ٹوارزم کو فروغ دیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں