47

موڑ کہو یونائٹیڈ کی جانب سے اسلام آباد میں مقیم چترال کے نوجوانون کے لیے فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد:

اسلام آباد : موڑکہو یونائٹیڈ نے اسلام اباد میں مقیم چترال کے نوجوانوں کے لیے فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ اس فیسٹیول کا مقصد اسلام آباد میں مقیم چترال کے نوجوانوں کے درمیان کھیلون کے ذریعے جسمانی، سماجی ترقی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اپس میں بھائی چارگی کو فروغ دینا تھا۔اس ٹورنامنٹ میں پچیس سے زیادہ ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل میچ دنیں الیون اور چترال الیون کے درمیان سیکٹر ایف۔الیون اسلام اباد کے فٹ بال گراونڈ میں کھیلا گیا۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد دنیں الیوں نے ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔
ٹورنامنٹ کے اختتا می تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف اسلام اباد کے صدر جناب نعیم خان اور ممبر خیبرپختوانخواہ اسمبلی  راوی کمار کے علاو ہ پاکستان تحریک انصاف چترال کے زاہیدہ سنگین اورچترال کے بڑے تعداد میں نوجوانون نے شرکت کی۔
موڑکہو یونائٹیڈ کے عہدیداروں نے مہمانوں کا استقبال کیا اور مہمانون کو خوش آمدید کیا۔ تینون مہمانون نے اپنے خطاب میں مو ڑکہو یونائٹیڈ کی جانب سے نوجوانوں کے لیے صحت مندانہ پروگرام کے انعقاد کو بھرپورانداز میں سراہتے ہوئے مستقبل میں اس طرح کے صحت مند سرگرمیوں کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔ اخر میں موڑکہو یونائٹیڈ کے ممبران نے تمام مہمانون اور فیسٹیول کے شراکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email