177

پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 2 طیارے مار گرائے،2پائلٹ ہلاک ایک گرفتار

پاک فوج نے دو بھارتی طیارے گرانے کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ  پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے مار گرائے ہیں جبکہ ایک بھارتی پائلٹ کو پاک فوج نے گرفتارکرلیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے مار گرائے ہیں ،ایک بھارتی طیارہ آزادجموں کشمیر کی حدود میں گرا جبکہ دوسرا بھارتی طیارہ مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ایک بھارتی پائلٹ کو پاک فوج نے گرفتارکرلیا جبکہ باقی دوبھارتی پائلٹوں کی تلاش جاری ہے ،مار گرائے گئے دونوں بھارتی طیارے پاکستانی فضائی حدود میں تھے۔پاکستان نے بھارت کی اشتعال انگیزی کا جواب دیتے ہوئےبھارت کو سرپرائز دے دیا۔دفتر خارجہ کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ پاکستانی فضائیہ نے آج پاکستانی حدود کے اندر سے کنٹرول لائن کے پار کارروائی کی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ بھارت کی مسلسل جارحیت کا جواب نہیں تھا، پاکستان نے نان ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا ۔دفتر خارجہ کے مطابق کارروائی کا واحد مقصد اپنے دفاع کے حق کا استعمال اور صلاحیتوں کا اظہار تھا، پاکستان کا مقصد ہرگز کشیدگی میں اضافہ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں