چترال(ڈیلی چترال نیوز) جمعہ کے روز بھارتی جارحیت کے خلاف چترال میں تاجر برادری،سول سوسائٹی اورمختلف مکتبہ فکرکے لوگوں نے اپرچترال،گرم چشمہ ،کالاش ویلیز،دروش اوردیگرعلاقوں سے ریلی نکالی، ریلی کے شرکا ء نے چترال کے مختلف علاقوں پر گشت کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ سب سے بڑا جلسہ چترال شہر میں اتالیق چوک میں منعقد ہوا جس سے رکن صوبائی اسمبلی چترال مولاناہدایت الرحمن،ضلع ناظم مغفرت شاہ ، ضلعی صدرپاکستان تحریک انصاف عبدالطیف،ممتازعالم دین قاری جمال عبدالناصر،قاری نسیم،صدرتجاریونین چترال،صدرچترال پریس کلب ظہیرالدین ، شبیراحمد،صدرڈرائیوریونین صابراحمد،وقاص احمدایڈوکیٹ،صلاح الدین طوفان،حاجی عبدالجلیل ، مولانا جاوید الرحمن ،سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن، مولانا خلیق الزمان، مولانا ہدایت للہ، جہانگیرجگر،مولانااسرارالدین الہلال اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملکی سلامتی کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے