173

پشاورمیں انسدادپولیوکے موثراقدامات کے لئے ایمرجنسی رسپانس یونٹ کاقیام

پشاور(پریس بریفنگ)صوبہ خیبرپختونخواکے دارالحکومت پشاورمیں پولیووائرس کے مکمل خاتمہ کے لئے پولیوکے حوالے سے 18ہائی رسک یونین کونسلوں پرمشتمل انتظامی یونٹ شاہین مسلم ٹاؤن سرکل میں ایمرجنسی رسپانس یونٹ کاقیام عمل میں لایاگیاہے۔صوبائی سیکرٹری صحت ڈاکٹرفاروق جمیل نے پیرکے روزمولوی جی ہسپتال میںیونٹ کاافتتاح کیا۔پاکستان میں پولیووائرس کے تین بڑے ذخائریامراکزمیں ضلع پشاورشامل ہے اورسال 2017سے یونین کونسل شاہین مسلم ٹاون کی سیوریج لائن سے حاصل ماحولیاتی نمونوں کے لیبارٹری تجزیہ سے یہاں پولیووائرس کی موجودگی کی تصدیق ہورہی ہے۔پشاورمیں پولیوکے حوالے سے ہائی رسک یونین کونسلوں کی مجموعی تعداد18ہے اوریہاں سے پولیووائرس کے مکمل خاتمہ کے لئے گذشتہ سال نومبرمیں ڈپٹی کمشنرپشاورنے ضلع کی ان 18ہائی رسک یونین کونسلوں پرمشتمل ایک علیحدہ انتظامی یونٹ تشکیل دیاجوایک ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرعنایت عطاء کی سربراہی میں کام کررہاہے جبکہ ان کی معاونت کے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسرکے نامزدکردہ ایک ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر،یونیسیف اورڈبلیوایچ اوکامعاون عملہ مقررکیاگیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں