197

چترال سے کراچی تک عوام پرویز مشرف کی حب الوطنی کا معترف ہے/ کونسلر احمد خان 

چترال (نامہ نگار ) ویلج کونسل کوغذی کے کونسلر اور معروف سماجی وسیاسی شخصیت احمد خان نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کو درپیش اس کڑی اور کٹھن وقت میں سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف سے صلاحیت، تجربہ اور بین الاقوامی سطح ان کی اثر ورسوخ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں فوری طور پر وطن آنے کی دعوت دی جائے اورا ن کی ہدایات کی روشنی میں بھارت سے چپقلش کے مسئلے کو حل کیا جائے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ چترال سے کراچی تک عوام پرویز مشرف کی حب الوطنی کا معترف ہے جس نے ‘سب سے پہلے پاکستان’کا نعرہ بلند کرکے اس بکھری ہوئی قوم میں ایک نئی روح پھونک دی تھی اور وطن عزیز کے خلاف اُس وقت کی بین الاقوامی سازش کو اس نے اپنی حکمت عملی سے پاش پاش کردیا تھا اور ملکی تاریخ کا اس مایہ ناز جرنیل نے ملک کو بھیانک ترین بحران سے بخیریت نکال لایا تھا ۔ احمد خان نے کہاکہ موجودہ حالات میں بھی قوم کو پرویز مشرف کی قیادت اور سربراہی کی اشد ضرورت ہے اور یہ بدقسمتی کا مقام ہوگا اگر اس سے فائدہ اٹھانے کا کوئی اہتمام نہ کیا گیا اور اس مرد حق پر جھوٹے کیسوں کا خاتمہ کرکے اسے وطن واپس نہ لایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں