چترال ( محکم الدین ایونی ) صدیوں سے چترال کی کالاش وادیوں میں برف پر کھیلا جانے والا معروف کھیل ( زم پچئے میشک ) سنو گالف کا پندرہ روزہ فیسٹول کلاش وادی بمبوریت میں ڈھول کی تھاپ پر اختتام پذیر ہوا ۔ جس کے مہمان خصوصی اقلیتی رکن اسمبلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ تھے ۔ جبکہ ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ اور صدر تھریک انصاف چترال عبد الطیف بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ یہ فیسٹول کاتی کلچر ڈویلپمنٹ آ رگنائزیشن کے زیر انتظام منعقد کیا گیا ۔ جس میں تینوں کالاش ویلیز اور گبور سمیت بارہ ٹیموں نے حصہ لیا ۔ فائنل میچ کراکال بمبوریت اور گبور لٹکوہ کے مابین کھیلا گیا ۔ جس میں گبور نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کے مقابلے میں گیارہ گولوں سے کامیابی حاصل کرکے فیسٹول اپنے نام کر لی ۔ قبل ازین مہمان خصوصی ایم پی اے وزیر زادہ نے گیند کو ہٹ لگا کر فائنل میچ کا افتتاح کیا ۔ اس تین فٹ برف میں سینکڑوں تماشائی مقابے کے اس گیم سے لطف اندوز ہوئے ۔ اور تماشائیوں کی طرف سے کھلاڑیوں کو داد دیتے ہوئی پوری وادی گونجتی رہی ۔ میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں نے ڈانس کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ۔ سنو گالف چترال کی کالاش وادیوں کا بہت ہی معروف کھیل ہے ۔ جو سردیوں میں دو سے تین فٹ برف میں کھیلا جاتا ہے ۔ یہ کھیل بارویں صدی میں افغانستان کے صوبہ نورستان میں متعارف ہوا ۔ اور بعد آزان نورستان کے باشندے ریاستی دور میں مہتر چترال کی اجازت سے کالاش وادیوں اور گبور میں رہائش اختیار کی ۔ تو 1890میں یہ کھیل کالاش وادیوں میں منتقل ہوا ۔ اور آج تک سردیوں میں برفباری کے دوران کھیلا جاتا ہے ۔ یہ کھیل اتنا مقبول ہوا ۔ کہ آج کل کالاش اور کھو قبیلے کے لوگ بھی اسے انتہائی شوق سے کھیلتے ہیں ۔ فیسٹول