203

ہنزہ سےتعلق رکھنےوالی ایتھلٹ انیتا نثارکی سنگاپورمیں منعقد بین الاقوامی فائٹ میں جیت

اسلام آباد -پاکستان کی پہلی خاتون مکسڈ مارشل آرٹ فائٹرانیتانثارنےشاندارصلاحیتوں کامظاہرہ کرتےہوئےبین الاقوامی مقابلہ جیت کرملک کانام روشن کردیا۔ہنزہ سےتعلق رکھنےوالی ایتھلٹ انیتا نثارنےسنگاپورمیں منعقد بین الاقوامی فائٹ مقابلےمیں حصہ لیاجس میں انہوں نےانڈونیشیاکی گیتا سوہارسونو کو شکست سےدوچارکیا۔فائٹ کےدوران انہوں نےگیتا سوہارسونو کےخلاف ساؤتھ پو اسٹرائک استعمال کی اورخوب دیدہ دلیری سےمقابلہ کیا،مقابلےکےتینوں ججز نے انہیں فاتح قرار دیا اور انعام سے نوازا۔انیتا نثارنے2017 میں مکس مارشل آرٹس کی تربیت لینا شروع کی تھی جسکےبعد انہوں نےسب سےپہلےاسلام آباد میں منعقدہ دی فائٹ فوٹریس مقابلے میں حصہ لیا تھا۔بعدازاں انہوں نے پاکستان گریپلنگ چیلنج میں تین ایتھلٹس کو شکست دے کر دو گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔انیتا نثار کا کہنا ہے کہ ’مکس مارشل آرٹس حوصلہ دیتا اور خودمختار بناتا ہے، بلا شبہ جب ضرورت پڑے اس سے آپ اپنا دفاع بھی کرسکتے ہیں‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کو بھی فروغ دینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں