چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) صدر تجار یونین شبیر احمد خان نے پیر کی شام چیوبازار میں آتشزدگی پر قابو پانے میں ناکامی پر ریسکیو 1122کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس ادارے میں سفارش اور سیاسی اثرو رسوخ کی بنیاد پر بھرتی کا خمیازہ چترالی عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے کیونکہ غیر مقامی اور غیرتربیت یافتہ اسٹاف نہ تو متاثر ہ مقام پر بروقت پہنچ سکتے ہیں اور نہ ہی وقت ضائع کئے بغیر کام شروع کرسکتے ہیں جنہیں نیوزل کھولنا بھی نہیں آتا۔ منگل کے روز چترال پریس کلب میں ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن، امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد، سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن اور دوسرے رہنماؤں حافظ انعام میمن، صلاح الدین طوفان، حافظ کفایت اور دوسری کی معیت میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ ریسکیو 1122کی بار بار ناکامی کا نوٹس لیا جائے اور بازار میں آتشزدگی پر جلد قابو پاکر نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لئے چیو بازار اور اتالیق پل میں چوبیس گھنٹہ فائر بریگیڈ سسٹم کو اسٹینڈ بائے رکھا جائے اور ٹی ایم اے کی فائر فائٹنگ کا نظام درست رکھا جائے ورنہ تاجر برادری سخت احتجاج پر اتر آئے گا۔ اس موقع پر ایم