213

وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کیلئے مزید 3 ارب61 کروڑ68 لاکھ روپے جاری کردیئے

اسلام آباد:فاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے مزید 3 ارب61 کروڑ68 لاکھ روپے جاری کردیئے ہیں۔ وفاقی حکومت اس سے قبل دو اقساط میں7 ارب 70 کروڑ 80لاکھ روپے جاری کرچکی ہے۔دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص15ارب روپے کے ترقیاتی فنڈ میں سے مزید3 ارب61 کروڑ 68 لاکھ روپے جاری کردئے ہیں۔ گلگت بلتستان کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے اب تک مجموعی طور پر کل11ارب32 کروڑ48 لاکھ روپے جاری ہوچکے ہیں۔دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل گلگت بلتستان کے 5 ترقیاتی منصوبوں کیلئے بھی اب تک مجموعی طور پر35 کروڑ 64 لاکھ روپے جاری کیے ہیں تاہم وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل6 ترقیاتی منصوبوں کیلئے تاحال فنڈز کا اجرائ ممکن نہ ہوسکا ہے۔دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل گلگت بلتستان کے جن 5 ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کئے ہیں ان میں ہنزل گلگت کے مقام پر20 میگا واٹ ہائیڈورپاور پراجکٹ کیلئے 9 کروڑ64 لاکھ روپے، ہرپوہ کے مقام پر 34.5 میگا واٹ ہائیڈور پاور پراجکٹ کیلئے2 کروڑ روپے،نلتر کے مقام پر16 میگا واٹ ہائیڈور پاورپراجکٹ کیلئے15 کروڑ روپے،گلگت میں 50بیڈ پر مشتمل امراض قلب ہسپتال کے فیز ون کیلئے 4 کروڑ روپے، کنو داس سے نلتر ایئرفورس بیس تک سڑک کی اپگریڈیشن کیلئے 5 کروڑ روپے جاری کرچکے ہیں۔ دستاویز کے مطابق وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل جن چھ منصوبوں کیلئے تاحال فندز جاری نہ ہوسکے ہیں ان میں شغرتھنگ کے مقام پر 26 میگا واٹ ہائیڈرو پاور پراجکٹ کیلئے20 کروڑ روپے، تھگ چلاس کے مقام پر4میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 10کروڑ روپے، سکردو میں پولی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ فار بوائز کے قیام کیلئے 5کروڑ روپے، غواڑی گانگچھے کے مقام پر 30 میگا واٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے5کروڑ روپے،عطاآباد کے مقام پر32.5 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجکٹ کیلئے15 کروڑ روپے، گلگت بلتستان میں ریجنل گرڈ سٹیشن کی تعمیر کیلئے 10کروڑ روپے مختص کررکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں