چترال(نمائندہ ڈیلی چترال ) ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود نے چترال شہر کے قریبی گاؤں کوغذی میں کھلی کچہری منعقد کرکے عوامی مسائل معلوم کئے جن میں سے بعض کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کردئیے جبکہ بعض مسائل کو متعلقہ محکمہ جات کے اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لانے کی یقین دہانی کرادی۔ ویلج کونسل کوغذی کے دفتر میں منعقد ہ اس کچہری میں ذیادہ تر مسائل گولین گول ہائیڈروپاؤر پراجیکٹ کے متاثر یں کی طرف سے پیش کئے گئے جن کو معاوضہ جات کی ادائیگی سے تعلق رکھتے تھے جبکہ حال ہی میں ریذیڈنٹ انجینئر کی طرف سے کلاس فور اسامیوں پر غیر مقامی بھرتیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ اس موقع پر پیش کردہ مسائل میں کوغذی کے رورل ہیلتھ سنٹر میں ڈاکٹروں کی کمی ، پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تحت ابنوشی کے لئے صاف پانی کی عدم دستیابی کے مسائل پیش کئے گئے۔ اس موقع پر ڈی۔ سی نے کہاکہ ان کچہریوں کا مقصد دوردراز دیہات میں ان عوام تک پہنچنا ہے جوکہ کسی