189

یونیورسٹی آف چترال کے زیر اہتمام چترال میں عالمی یوم خواتین کے حوالے سے منعقدہ تقریب

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) یونیورسٹی آف چترال کے زیر اہتمام چترال میں عالمی یوم خواتین کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ خواتین کو صنفی امتیاز کی بنیاد پر زندگی کی دوڑ سے پیچھے رکھنے کی تمام کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے انہیں زندگی کے تمام شعبوں میں ان کا شایان شان اور جائز مقام دلوانے میں کوئی کسر نہیں اٹھایا جائے گا۔ تقریب سے یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائرکٹر پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری کے علاوہ تقریب کے مہمان خصوصی آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ کے پرنسپل سلطانہ برہان الدین،پرگرام منیجرآغاخان ہیلتھ سروس چترال نصرت جہاں، ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفیر نصرت جبین، حقوق خواتین کے لئے کام کرنے والے رحیلہ کنول ایڈوکیٹ، چترال میوزیم کے کیوریٹر سید گل کالاش اور پبلک ریلییشنز افیسر شکیل احمد اور دوسروں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ طلباء وطالبات نے اس دن کی اہمیت کو تقاریر اور خاکوں کے ذریعے اجاگر کیا۔ تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں