63

بونی میں AKRSP اور FAO UN- کی طرف سے خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔

نیوز رپورٹر(محکم الدین سیرنگ ) 8 مارچ 2019 کو بونی کے PTDCہوٹل میں آغا خان رورل سپورٹ پروگرام اور FAO کے تعاون سے خواتین کا عالمی دن بڑے جوش و خروش سے منایا گیا۔آج کے پروگرام کا اقوام متحدہ کی طرف سے مختص کردہ عنوان تھا۔
"THINK EQUAL, BUILD SMART, INNOVATE FOR CHANGE”
پروگرام کے مہمان خصوصی ریٹایرڈ ہیڈمسٹریس نور شہبہ جبکہ پروگرام کی صدارت ریٹایرڈ ایجوکیشن افیسر گلسمبربیگم نے کی۔ جبکہ دوسرے مہمانوں میں آے کے آرایس پی کے ایم وئی ایچ پی کے ٹیم لیڈر فرید آحمد، ایف، اے او کے فیلڈ کوارڈئینٹر محمد عارف، عالمی ادارہ خوراک کے چترال پروجیکٹ کے پروگرام پالیسی افیسر نصیب اللہ خان کاکڑ، پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول بونی صاحب الرحمن اور ڈاکٹر سردار نواز کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
نوید آفشاں نے اسٹیج سکٹری کے فرایض انجام دےئے ۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہو ا، تلاوت کلام پاک کی سعادت فہیم اللہ نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبولﷺ حنا مراد نے پیش کی۔ آے کے آر ایس پی کے سینئر سوشل آرگناےئزر حاجیہ حسین نے مہمانون کو خوش آمدید کہا اور تقریب کے اغراض و مقاصدبیان کئے۔ حاجیہ حسین نے خواتین کیلئے AKRSP کی طرف سے کی گئی مختلف پروگراموں سے ناظرین کو اگاہ کیا۔
پروگرام میں چترال کے ہونہار بیٹیوں اور ماوٗں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے چترال کے قابل قدر ماوٗں اور بیٹیوں پر مبنی ایک ڈاکومنٹری بھی مہمانوں کے سامنے پیش کی گئی جسے ناظرین نے خوب سراہا۔ چترال کی قابل فخر بیٹیوں اور ماوٗں کی صلاحیتوں کے اعتراف میں مختلف شغبوں میں نمایاں کار کردگی دکھانے والے بیٹیوں اور ماوٗں کو "High Achiever Award” کے نام سے سرٹیفیکیٹس بھی دیئے گئے جن میں چترال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ CSSکرنے والے خواتین مس شگفتہ جبین، ڈاکٹر ثانیہ حمید پاشا،سیدہ میمونہ جبکہ پہلی چترالی خاتوں PMS رخسانہ جبین، بہترین ماں بن کر اپنے دو بیٹیوں کو ڈاکٹر بنانے پر سریا بی بی، آپر چترال کی پہلی کم عمر پی ایچ ڈی بننے پر شمیم شاہی، چترال کی کم عمر ترین خاتون پرنسپل بننے اور اس عہدے پر مسلسل چار سال فاٗیز رہنے پر سرور جہان، کے پی کے ایمپکٹ چیلنج پروجیکٹ جیت کر پہلی بار چترال میں نان کیفے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ بنانے پر شاہدہ پروین، ملا کنڈ ریجن میں پہلی خاتون پولیس اے ایس ائی بننے پر دلشاد پری، بہترین بزنس کرکے ملکی سطح پرایوارڈ اور انعام حاصل کر نے پر قربان بی بی، اور پہلی خاتون سول ا نجینئرسی انیڈ ڈبلیو ڈیپارٹمینٹ بننے پر شائستہ ناز شامل ہیں۔اس پروگرام میں مختلف مقرریں نے خطاب کیا ۔ مقررین میں محترمہ حمیدہ احمد،آمینہ ناصر، مہرون نساء کا نام قابل زکر ہے۔FAO کی طرف سے خطاب کرتے ہوئے محمد عارف نے کہا کہ مجھے اس بات پہ بہت زیادہ خوشی ہے کہ چترال کے خواتین نہ صرف مہذب اور تعلیم یافتہ ہیں بلکہ آپنے علاقے کی ترقی میں بھی ان کا خاص کردار رہا ہے۔AKRSP-MYHPکے ٹیم لیڈرجناب فرید آحمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چترال کی ترقی میں AKRSP کا کردار قابل زکر ہے جس میں خواتین کا بہت مثبت کردار رہا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آب یہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کہ تعلیم یافتہ خواتین زیادہ سے زیادہ تنظیم سازی میں اپنا حصہ ڈال کر اخلاقی اقدار کے اندر رہتے ہوئے معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔پروگرام کے مہمان خصوصی ریٹائرڈ ایجوکیشن آفیسر مس گلسمبر بیگم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خواتین کی اہمیت کا اندازہ اسلامی تعلیمات کی رو سے کرنا چاہئے۔چترال کی ترقی میں بھی خواتین کا خاص کردار ہے جس کا اعتراف ہم نے نہ صرف ۸ مارچ کو کرنا ہے بلکہ پورا سال ہم نے خواتین کو تحفظ فراہم کرکے انکی عزت اور حوصلہ آفزائی کرنا ہے۔انہوں نے خواتین کی حقوق کے حوالے سے AKRSP کے کردار کو بھی سراہا۔پروگرام کے صدرمحفل ریٹائرڈہیڈمسٹرس مس نورشہبہ نے آپنی تقریر میں خواتین کو بااختیار بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری آولین زمہ داری ہے کہ ہم آپنے خواتین کو فیصلہ سازی میں شامل کریں۔انہوں نے AKRSP اور FAOسے گزارش کی کہ وہ ایک ایسے پروگرام کاانعقاد کریں کہ جس کی وساطت سے ضلع آپر چترال کے قیام کے وقت خواتین کو بھی فیصلہ سازی میں شامل کیا جا سکے۔چترال میں خواتین کے بڑھتے ہوئے خودکشی کے رجحان کو روکنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب نے ملکر اس مسلے کے تدارک کی طرف قدم اٹھانا چاہئے اور اس سلسلے میں نہ صرف والدئین بلکہ ادارے بھی اپنا خصوصی کردار آدا کریں۔ آپنے تقاریر کے دوران مقررین نے AKRSP اور FAOکو خراج تحسین پیش کیاجنہوں نے ملکر آج کے اس خوبصورت پروگرام کا انعقاد کیا۔ آخر میں سب نے ملکر خواتین کے عالمی دن کی خوشی میں کیک کاٹ کر پروگرام کا اختتام کیا۔

Print Friendly, PDF & Email