153

پشاورہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے خیبر پختون خوا کے فنکاروں کو اعزازیہ نہ دینے کے خلاف دائر رٹ منظور کر لی

پشاورہائیکورٹ کے جسٹس روح الامین اور جسٹس سید افسر شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے خیبر پختون خوا کے فنکاروں کو اعزازیہ نہ دینے کے خلاف دائر رٹ منظور کر لیعدالت عالیہ کے فاضل بینچ نے امجد علی خان سمیت متعدد درخواست گزاروں کی رٹ کی سماعت کی درخواست گزاروں کے وکیل شمائل احمد بٹ نے عدالت کو بتایا کہ خیبر پختون خوا حکومت نے فنکاروں کے خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازیہ دینے کا اعلان کیا تھا تاہم اس میں سے سرکاری لسٹ میں موجود افراد کو بھی نہیں دی گئی اور زیادہ تر ایسے فنکاروں کی سرپرستی کی جارہی ہے جنکا فن سے کوئی واسطہ ہی نہیںانہوں نے عدالت کو بتایا کہ جو درخواست گزار اس وقت عدالت کے سامنے ہے خیبر پختون خوا حکومت اس کے خدمات کا اعتراف کر چکی ہے اور اس کو باقاعدہ سرٹیفیکیٹ بھی دی چکی ہے چونکہ اسے امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیہذہ صوبائی حکومت کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ ان درخواست گزاروں کو دیگر فنکاروں کی طرح اعزازیہ دے عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد خیبر پختون خوا حکومت کو دیگر فنکاروں کی طرح درخواست گزاروں کو بھی اعزایہ دینے کے احکامات جاری کر دیئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں