چترال(محکم الدین ) پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کے مالی تعاون سے پی پی آر ہیلتھ کمپوننٹ کے تحت اے کے آرایس پی کے زیر نگرانی اے وی ڈی پی کی سہولت کاری سے یونین کونسل ایون میں صحت کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے اور آیندہ کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کے سلسلے میں راونڈٹیبل چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔ جس میں جمال الدین ڈی ایس وی, اظہراللہ ہیلتھ آفیسر پی پی آر , قدر نسامنیجر ہیلتھ سروسز آغا خان ہیلتھ , اور ایون بمبوریت رمبور بریر سے مرد و خواتین کمیٹی ممبران , آرایچ سی اور بی ایچ یوز کے ذمہ داران و محمد نیاب سہولت کار نے شرکت کی ۔ راونڈ ٹیبل میں ایون یوسی میں ایک آر ایچ سی , دو بی ایچ یوز ایک ڈسپنسری اور سات کالاش بشالینی کی رینو ویشن , سامان اور ادویات کی فراہمی , ایل ایچ ویز کی ٹریننگ , ہیلتھ سنٹرز کے قیام کا جائزہ لیا گیا ۔ اور شرکا نے اس امر پر انتہائی اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا کہ اٹلی کی حکومت کے مالی مدد سے ان تمام اداروں کی حالت پہلے سے بہت زیادہ بہتر ہوئی ہے