178

بلدیاتی حکومتوں کو ترقیاتی منصوبے جون تک مکمل کرنیکی ہدایت

پشاور(نامہ نگار) خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کو ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں جبکہ واضح کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ممکنہ طور پر جون میں تمام بلدیاتی حکومتوں کے اکاؤنٹس منجمد کر دئے جائیں گے لہٰذا بلدیاتی حکومتیں جون سے قبل جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔خیبر پختونخوا میں بلدیاتی حکومتوں کو مدت رواں برس 28اگست کو مکمل ہوگی اور محکمہ بلدیات نے یہ امکان ظاہر کیا ہے کہ مدت مکمل ہونے سے ماہ قبل جون کے آخری ہفتے میں بلدیاتی حکومتوں کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے جائیں گے لہٰذا مقامی حکومتیں اپنے منصوبوں کیلئے جون سے قبل ٹھیکہ داروں کو ادائیگیاں کر دیں تاکہ بعد میں نئی حکومتوں کیلئے مسائل پیدا نہ ہوں اسی طرح ورک آرڈرز جاری کرنے کیلئے دوماہ کا وقت دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں واضح رہے کہ مقامی حکومتوں کو امسال مزید ترقیاتی فنڈز جاری نہ کرنے کا امکان ہے جس کے بعد وہ امسال کیلئے مختص ترقیاتی فنڈ کا صرف نصف ہی استعمال کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں