264

پاکستان آرمی اور چترال سکاؤٹس کی طرف سے ارندو میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چترال/پاکستان آرمی اور چترال سکاؤٹس کی طرف سے چترال کے دوردراز علاقے افغانستان بارڈر پر واقع ارندو میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔فری میڈیکل کیمپ میں چترال سکاؤٹس ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال کے ڈاکٹروں نے حصہ لیا۔جس میں 621مرد وخواتین اور بچوں کا چیک آپ کیا گیا اور اُنہیں مفت دوئیاں دی گئی۔اس موقع پر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اورعلاقے کے عمائیدن سے بھی ملے۔ملاقات میں کرنل معین الدین نے علاقہ عمائیدن کے مسائل سننے کے بعد پاک آرمی اور چترال سکاؤٹس کی طرف سے ہرممکن تعاون اورانہیں حل کرنے کی یقین دہانی کی۔کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے علاقے کے مستحق خاندانوں میں راشن پیکیجز بھی تقسیم کیں۔اسکے بعد کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے ایس آرایس پی کے Patripپراجیکٹ کے تحت شروع کیے گئے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کیا۔ایس آر ایس پی پراجیکٹ کے تحت ارندو کے مختلف پرائیمری،مڈل اور ہائیر سیکنڈری سکول میں مختلف تعمیراتی کام ،اضافی کلاس رومز اورسولر پلانٹ کا افتتاح بھی کیا۔اور سکول کے بچوں میں تحفے اور سویٹس تقسیم کی ۔کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کی اہلیہ اور ڈی ای او فیمل چترال نے ایس آر ایس پی پراجیکٹ کے تحت بننے والے ویمن ووکشنل سنٹر کا افتتاح کیا۔ویمن ووکشنل سنٹر میں 30دن کیلئے سلائی وکڑائی کورس کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔جس میں 20سے زائد خواتین حصہ لے رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں