چترال(محکم ا لدین ) وادی کالاش پوری دنیا میں آپنا ایک الگ مقام رکھتا ہے۔ اور یہاں کھیلے جانے والا کریک غال ظبھی دوسرے کھیلوں کے مقابلے میں کافی دلچسب ہوتا ہے۔ کالاشا شی شویک تنظیم” نے وادی کے دو گاوں برون اورانیش کے درمیان روایتی کھیل کریک غال کا اہتمام کیا۔ جس میں دونوں ٹیموں کےمابین سنسنی خیز مقابلہ ہوا ۔اور تماشائیوں نے مقابلے کا بھر پور لطف اٹھایا ۔ کریک غال کا یہ مقابلہ سات سات پوانٹس کے ساتھ برابر رہا۔شاندارمقابلےنےروایتی کھیل کا مزہ دوبالاکردیا۔ اس میچ کے مہمان خصوصی ضلعی نائب ناظم چترال مولانا عبدالشکور تھے۔ مائیشے کالاش نے تنظیم کی جانب سے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کریک غال وادی کالاش میں صدیوں سے کھیلا جارہا ہے اور کالاش قبیلے کے لوگ اس کھیل میں مہارت رکھتے ہیں۔ فیضی کالاش نے کہا ہے کہ وادی میں کھیلا جانے والا کریک غال علاقے کیلئے نہایت ضروری ہے ۔ یہ کھیل سردیوں میں ٹورزم کوپروموٹ کر نے میں اہم کر دار ادا کرے گا۔ اور یہ کھیل دیکھنے کیلئے