173

تنظیم تحفظ حقوق موڑکہو کے زیر اہمتام اپر چترال میں بجلی کی مسلسل بندیش کے خلاف جلسہ عام کا انعقاد۔

چترال(نامہ نگار) 12منگل مارچ کو تنظیم تحفظ حقوق موڑکہو کے زیر اہتمام ایک  جلسہ عام زیر صدارت حاجی حسین وریجون میں منعقد ہوا۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے علاقے میں بجلی کی مسلسل بندیش پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا اور اور بجلی کی بندیش کو اپر چترال کے عوام کے ساتھ ناانصافی قراردیا نیز تمام مقررین نے مورخہ14مارچ کو بونی میں منعقد ہونے والے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کے لئے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام جلسہ عام میں کثیر تعداد میں شرکت کریں تاکہ ہم عوامی طاقت کے ذریعے سے اپنے اس بنیادی حق کو حاصل کرسکیں۔جلسے سے حاجی حسین،جنرل سیکرٹری پی پی پی اپر چترال حمید جلال،صدر پی ٹی آئی شیر حبیب ،ظفر علی شاہ،افسر جان ،نذیر احمد ودیگر نے خطا ب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں