تازہ ترین
بنیادی صفحہ >> تازہ ترین >> صوبائی حکومت پولیو کے موذی مرض کے مکمل خاتمہ کیلئے پوری طرح پرعزم ہے۔چیف سیکرٹری محمد سلیم خان

صوبائی حکومت پولیو کے موذی مرض کے مکمل خاتمہ کیلئے پوری طرح پرعزم ہے۔چیف سیکرٹری محمد سلیم خان

چیف  سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پولیو کے موذی مرض کے مکمل خاتمہ کیلئے پوری طرح پرعزم ہے اور اس راہ میں درپیش چیلنجز کے باوجود پولیو کے خاتمہ میں نمایاں کامیابی حاصل کی گئی ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار سول سیکرٹریٹ کانفرنس روم میں انسداد پولیو کے حوالہ سے صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں انسداد پولیو کیلئے وزیر اعظم کے فوکل پرسن بابر بن عطاء،سیکرٹری محکمہ صحت فاروق جمیل،سیکرٹری داخلہ اکرام اللہ خان، نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے ڈاکٹر صفدر،ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کے کوآرڈنیٹر کامران آفریدی، سیکرٹری محکمہ تعلیم، سیکرٹری محکمہ بہبود آبادی، صوبہ کے تمام ڈویژنز کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز،محکمہ پولیس اور دیگر انتظامی افسران نے شرکت کی اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا اور سابق قبائلی علاقہ جات میں انسداد پولیو کے حوالہ سے اقدامات اور اس کی راہ میں درپیش چیلنجز پر تفصیلی غور کیا گیااس موقع پر وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء نے پولیو کے حوالہ سے اٹھائے جانے والے جامع اقدامات سے اجلاس کے شرکاء کو تفصیل سے آگا کیا اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پولیو سے صاف صحتمند اورتوانا پاکستان کی تشکیل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اجلاس میں ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا اور سابق فاٹاکے کوآرڈنیٹرکیپٹن(ر) کامران احمد آفریدی نے صوبہ اور ضم ہونے والے اضلاع میں انسداد پولیو کی حکمت عملی اور اس سلسلہ میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی صوبہ کے مختلف ڈویژنز کے کمشنرز نے اپنے اپنے ڈویژن سے متعلق تفصیلات کے بارے میں اظہار خیال کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد سلیم خان نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اگرچہ اس راہ میں متعدد چیلنجزحائل ہیں لیکن اس کے باجود نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں تاہم ہمارا ہدف پولیو کا مکمل خاتمہ ہے انہوں نے کہا کہ ماہ اپریل کیلئے انسداد پولیو مہم کیلئے پولیو ویکسینیشن کیلئے 5کی بجائے10سال تک کی عمر کے بچوں کو قطرے پلانے کا اقدام خوش آئند ہے اور اس سے یقیناًنمایاں بہتری آنے کی توقع ہے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے صوبہ میں انسداد پولیو کے ضمن میں ای او سی خیبرپختونخوا اور اس کے کوآرڈنیٹر کی کاوشوں کو سراہا انہوں نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں انسدادپولیو کے سلسلہ میں اپنا موثرکردار ادا کریں، سیکرٹری محکمہ صحت انسداد پولیو کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کے ساتھ ماہانہ اجلاسوں کے انعقاد کو یقینی بنائیں جبکہ ای پی آئی صوبہ بھراور خصوصاً قبائلی اضلاع میں ویکیسنیشن کو زیادہ سے زیادہ موثر بنائیں۔

Print Friendly, PDF & Email