186

لاسپور کے وی سی ناظمین اور نائب ناظمین کالاسپور روڈ کھولنے پر ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو مقبول اعظم کا شکریہ

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) وادی لاسپور کی تینوں ویلج کونسلوں کے ناظمین اور نائب ناظمین کے اجلاس میں مستوج شندور روڈ کی لاسپور میں کئی مقامات پر برفانی تودے کو ہٹاکر موٹر گاڑیوں کی ٹریفک بحال کرنے پر سی اینڈڈبلیو ڈویژن کے ایگزیکٹیو انجینئر مقبول اعظم کی کارکردگی کو سراہاہے۔ ضلع کونسل چترال کے لاسپور وارڈ سے رکن زلفی ہنر شاہ کے صدارت میں منعقدہ اجلاس میں ویلج ناظمین شیر اعظم خان، مبارک شاہ ، پنار خان، نائب ناظم جمالی خان ، حاصل مراد نے لاسپور روڈ کو کھولنے میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کرنے پر ایک متقفہ قرارداد کے ذریعے ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو کا شکریہ ادا کیا۔ قرار داد میں کہا گیاکہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے برفانی تودے گرنے کے باعث مختلف خطرناک مقامات پر روڈ کی بندش کا درانیہ کم سے کم رہا جس کی وجہ سے وادی کے عوام کی مشکلات میں نمایاں کمی آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں