216

اپر چترال کی بجلی کا مسئلہ تین مہینوں کے دوران مکمل طور پرحل کیا جائیگا/ عبداللطیف

اپر چترال کی بجلی کا مسئلہ تین مہینوں کے دوران مکمل طور پر حل کیا جائیگا۔ لوگوں کو اُکسانے والے عناصر مزید گمراہ کن حرکات سے باز رہیں ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف چترال کے صدر عبداللطیف نے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریشن پاور ہاؤس کے سیلاب برد ہونے کے بعد اپر چترال کی بجلی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے صوبائی حکومت نے PESCOسے بجلی خرید کر صارفین کو بجلی کی فراہمی کا آغاز کیا ،لیکن گریڈ اسٹیشن میں کم صلاحیت کے ٹرانسفار مر کی وجہ سے بعض علاقوں میں لوڈ شیڈنگ سے عوام کو مشکالات کا سامنا کر نا پڑا۔ اگرچہ مذکورہ ٹرانسفارمر کی ذمہ داری واپڈا اور پیسکو کی تھی ۔ لیکن ہم نے ہنگا می بنیادوں پر صوبائی حکومت سے رابطہ کیا اور صوبائی حکومت کو ٹرانسفار مر کی فراہمی پرآمادہ کر لیا ۔اور گزشتہ ماہ کی 26تاریح کو ٹرانسفارمر کی فراہمی کا ٹینڈر بھی جاری ہوچکے ہیں ۔ اور تین مہینے کے اندر ٹرانسفار مر کی تیاری اور تنصیب کا عمل مکمل ہوگا ۔ اس کے علاوہ ریشن پاور ہاوس کی مشینری بھی پاکستا ن پہنچ چکی ہے ۔ اور ستمبر 2019کے اختتام تک ریشن پاور ہاوس کی بحالی بھی مکمل کی جائے گی۔ جس سے اپر چترال کی بجلی کا مسئلہ مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام حقائق سے ہم وقتاً فوقتاً عوام کو اگاہ کرتے رہتے ہیں لیکن بعض سیاسی یتیم ان مسائل کو لیکر غیر ضروری طور پر عوام کو احتجاج پر اُکساتے ہیں۔ جس سے مسئلے کے حل میں تو مدد نہ مل سکے لیکن عوام کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان سیاسی یتیموں کی باتوں میں نہ اآئے کیونکہ تحریک انصا ف عوام سے جس چیز کا وعدہ کرتی ہے اُسے پورا کر کے دیکھاتی ہے ۔ اپر چترال کا نوٹیفیکشن اور انتظامی عہدوں کی تخلیق کا عمل اسکا بین ثبوت ہے۔ انہوں نے اپر چترال ضلعے کی حوالے سے ہونے والی حالیہ پیش رفت پر قوم کو مبارک باد بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں