255

نیبرہڈکونسل چترال ون کے میل اورفیمل کونسلرز ناظم پر17لاکھ روپے کی ترقیاتی فنڈ غبن کرنے کا الزام 

ترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) نیبرہڈکونسل چترال ون کے کونسلرپیر کرم الٰہی کرم، فدا احمد خان اور دوسرے خواتین کونسلروں نے نیبرہڈ ناظم مفتی ضمیر احمد پر کرپشن کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے ویلج سیکرٹری کے ساتھ مل کر کونسل کے 17لاکھ روپے کی ترقیاتی فنڈ میں غبن کیا ہے۔ چترال پریس کلب میں میڈیا کے سامنے ناظم کے مبینہ کرپشن کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ابھی تک انہوں نے کونسل کی اجلاس بلائے بغیر 17لاکھ روپے کا استعمال کیا اور اس میں کونسلروں کو مکمل طور پر اندھیر ے میں رکھا گیا ۔ انہوں نےکہاکہ نیبرہڈ ناظم نے پاکستان بیت المال کی وضائف کے لئے بھی ایسے افراد کانام دیا ہے جوکہ کروڑوں روپے جائداد کے مالک ہیں اور خود صاحب نصاب ہیں مگر ناظم کے قربت دار ہیں۔ کونسلروں نے کہاکہ کونسل کی اجازت کے بغیر ترقیاتی فنڈز کا استعمال کرکے انہوں نے کرپشن کا ارتکاب کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں