409

ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے کہ آزادی کے اس چراغ کوروشن رکھنے کے لئے اپنے حصے کاکرداراداکرتے رہیں/کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین

چترال (ڈیلی چترال نیوز) چترال میںیوم پاکستان انتہائی جوش وخروش سے منایاگیا۔ پرچم کشائی کی تقریب کے ساتھ قومی ترانہ سنایاگیااور چترال سکاوٹس،چترال پویس،چترال لیویز اورچترال ایلیٹ فورس کے چاق وچوبنددستے مارچ پاسٹ کرکے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اسٹیج کے سامنے سے گزرتے وقت سلامی پیش کی۔اس موقع پرکمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین ،ڈپٹی کمشنرچترال خورشیدعالم محسود،ایم این اے چترال مولاناعبدالاکبرچترالی اورایم پی اے مولاناہدایت الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادی آسانی سے ملنے والی چیزنہیں ہے اس کاحصول اوراس کی حفاظت بے پناہ قربانیوں کاتقاضاکرتی ہے اور یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے کہ آزادی کے اس چراغ کوروشن رکھنے کے لئے اپنے حصے کاکرداراداکرتے رہیں۔انہوں نے کہاکہ مجھے اس بات کابخوبی علم ہے کہ اس چمن کی آبیاری میں اہل چترال کاحصہ کسی سے کم نہیں ہے اور چترال اپنی منفروثقافت ،امن پسندی اورخوبصورت جغرافیائی خدوخال کی وجہ سے بین الاقوامی طورپرپہچاناجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ بے شک اس کامیابی کاسہران شہداء اورغازیوں کے سرہے جن کی وفا،شجاعت اوربے مثال جذبے حریت نے آزادی کی اس شمع کوروشن رکھاہے اورسات دہائیوں کے اس سفرمیں بے شمارنشیب وفرازسے گزرنے اوران گنت آزمائشوکاسامناکرنے کے بعدآج پاک فوج ایک ایسی مضبوط ،پیشہ وراورقابل اعتماد قوت بن چکی ہے جومادروطن کودرپیش ہرقسم کی اندونی خطرات ،قدرتی آفات اوردیگرآزمائشوں سے کامیابی سے عہدہ برآ ہونے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے اسلاف نے بہادری ،ایثاراورپیشہ ورانہ قابلیت کے جواعلیٰ معیارقائم کئے تھے
اس موقع پر فرنٹئر کور پبلک سکول کے طلباء وطالبات نے یوم آزادی کے حوالے سے ملی نغمے، تقاریرا ور خاکے پیش کرکے آزادی کی اہمیت اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پاک فوج اور قوم کی بلند مورال سے آگاہ کیا جبکہ ثقافتی شو بھی تقریب کا حصہ تھا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین، ڈی سی چترال خورشید عالم محسود، ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی اور ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کے علاوہ دیگر فوجی افسران نے بھی تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کی۔بعدازاں پولو میچ بھی منعقد ہوئی جوکہ چترال ون اور چترال ٹو ٹیموں کے درمیاں کھیلا گیا جوکہ دو دو گولوں سے برابر رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں