224

جشن قاقلشٹ 11 سے 14 اپریل کے درمیان منانے کا فیصلہ

جشن قاقلشٹ 11 اپریل سے 14 اپریل کے درمیان منایا جائے گا۔۔پیر 25 مارچ کو جشن قاقلشٹ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت پرنس سلطان الملک پرنس ہاؤس بونی میں منعقد ہوا اجلاس میں تمام کمیٹی کے اراکین کھیلوں کے تمام کنونیرز اورناظمین کےعلاؤہ پولو کمیٹی کے ممبران نے بھی شرکت کین۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ جشن قاقلشٹ 2019 کمیٹی کے زیر نگرانی میں منعقد کرایا جائے گا جشن کے انعقاد کے سلسلے میں حسب روایت انتظامیہ کو ان بورڈ لیاجاکران سے ہر قسم کاتعاون لیا جائے گا اور جشن قاقلشٹ 11اپریل سے 14 اپریل کے درمیان منایا جائے گا اجلاس میں پولو کمیٹی کی طرف سے فیصلہ کیا گیا کہ جشن قاقلشٹ 2019 میں انتظامیہ کی مداخلت کی صورت میں پولو کا کوئی بھی کھلاڑی جشن میں حصہ نہیں لے گا کیونکہ مسلسل 2016 سے 2018 تک انتظامیہ کے انڈر جشن منقعد ہونے کی وجہ سے پولو کے کھیل کو بلکل نظارانداز کیا گیا حالانکہ جشن قاقلشٹ روایتی کھلوں کا مجموعہ ہے جہاں پرپولو کے کھیل کو ترجیح دینے کی ضرورت تھی لیکن انتظامیہ کی طرف سے پولو کے کھلاڑیوں کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک رکھا گیا اجلاس کے بعد کمیٹی کے تمام اراکین نےجشن کی تاریخ متعین کرنے کے سلسلے میں اسٹنٹ کمشنر مستوج کے دفتر میں ان کے ساتھ نشست کرکے 11 اپریل سے 14 اپریل کے درمیان تاریخ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں