577

آفات کی پیشگی وارننگ کا مربوط اور سائنسی خطوط پر استوار نظام کرنے کی ضرورت ہے تا کہ بر وقت احتیا طی تدابیر سے نقصانات کم سے کم ہو ں/ڈاکٹرنورالاسلام 

چترال(ڈیلی چترال نیوز)ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر (DHDC) چترال نے پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈیمی پشاور کی تعاون سے ہسپتالوں میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے حوالے سے پروگرام ڈیزاسٹررسک ریڈکشن ان ہیلتھ انسٹی ٹیوشن کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ کاانعقادکیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرزہسپتال چترال کے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف ،میل فیمل نرسز،ایل ایچ ڈبلیوز،ایل ایچ ویز اوردیگراسٹاف نے پروگرام میں شرکت کی ۔احتتامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نوجوان صحافی سیدنذیرحسین شاہ کے علاوہ پروگرام کے سہولت کار ڈاکٹرنورالاسلام ،ڈپٹی ڈائریکٹرڈی ایچ ڈی سی شاکرالدین ،صدرمحفل ڈاکٹرنذیراحمد اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں قدرتی آفات ،حادثات سے بچاؤاوراحتیاطی تدابیرکے بارے میں لوگوں کوآگاہ کرنا ہے تاکہ وہ کسی بھی قدرتی آفت رونماہونے کے مواقع پر ہمت اورحوصلے سے کام لیناہوگا جس سے نقصانات میں کمی ہوتی ہے جوکہ افراتفری اور پریشانی کی صورت میں بڑھنے کا حدشہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قدر تی آ فا ت سے انسا نی جا نو ں کے ضیاع اور مالی نقصا نا ت کو کم کر نے کیلئے تمام وسا ئل بروئے کا ر لا تے ہوئے آفات کی پیشگی وارننگ کا مربوط اور سائنسی خطوط پر استوار نظام کرنے کی ضرورت ہے تا کہ بر وقت احتیا طی تدابیر سے نقصانات کم سے کم ہو ں۔انہو ں نے کہاکہ قد رتی آ فا ت کو رو کا تو نہیں جا سکتا مگر اس کی شد ت کو کم کر کے نقصا نا ت سے بچا جا سکتا ہے اور قدر تی آفات سے بچنے کیلئے جدید ٹیکنا لوجی سے فا ئد ہ اٹھانا ناگزیر حقیقت بن چکی ہے۔مقرریں نے کہاکہ قدرتی آفات کے حوالے سے چترال ایک حساس ترین ضلع ہے جہاں ہر وقت خطرے کی گھنٹی بجتی رہتی ہے جس کے لئے پیشگی اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کر کے قدرتی آفات اور ناگہانی حادثات کے نقصانات کوکم کیاجاسکتا ہے اورمحکمہ صحت کے تمام اسٹاف کواسی قسم کی تربیتی ورکشاپ کرانے کی بھی ضرورت ہے کہ وہ قدرتی آفات، ناگہانی ، سیلاب، زلزلے، وبائی امراض پھوٹنے سمیت دیگر ایسے ہی واقعات کے بارے میں عوام کو مختلف عوامل سے آگاہ کرنا ہے۔ورکشاپ میں ہسپتال کے مختلف کٹیگری کے اسٹا ف کو قدرتی آفات کی صورت میں ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں ٹریننگ دی گئی۔ آخرمیں مہمان خصوصی ،صدرمحفل اورسینئرڈاکٹرزورکشاپ شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔تمام شرکاء ٹریننگ اس پروگرام کوسراہاتے ہوئے اس طرح کے مزیدورکشاپ کرانے کامطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں