274

پولیس کا ریٹائرڈ تھانیداربمبوریت میں سیڑھیوں سے گرکر زخمی ہوگئے اور ڈی ایچ کیو ہسپتال لائے جانے کے دوران راستے میں دم توڑ گئے

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) سپر سپاٹے کی غرض سے کالاش وادی بمبوریت جانے والے پولیس کا ریٹائرڈ تھانیدار عبدالجلال بتریک میں سیڑھیوں سے گرکر زخمی ہوگئے اور ڈی ایچ کیو ہسپتال لائے جانے کے دوران راستے میں دم توڑ گئے ۔ بمبوریت تھانہ کے اہلکار نے بتایاکہ کچھ عرصہ پہلے ریٹائرہونے والے تھانیدار عبدالجلال اپنے دوستوں سابق ناظم سبحان الدین اور کونسلر رستم نیاز کے ساتھ سیرسپاٹے کے لئے ہفتے کے دن بمبوریت آیا ہوا تھا اور شام کو وزیر کالاش کے گھر کھانا کھانے کے بعد سیٹرھیاں اترتے ہوئے گرکر بے ہوش ہوگئے جس پر ان کے ساتھ انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال منتقل کررہے تھے کہ راستے میں جان بحق ہوگئے۔ پولیس اہلکارنے بتایاکہ ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا جسے ان کے آ بائی گاؤں کاری میں دفن کردیا گیا ۔ تاہم ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174کے تحت ریٹائرڈ پولیس اہلکارکی موت کی انکوائری کی جارہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں