214

تور کہو بوزوندروڈ کے لئے فنڈ کا معاملہ تحریک انصاف کے ایم پی اے وزیر زادہ نے گزشتہ سال نومبر میں حل کیا تھا۔ ترجمان پی ٹی آئی انجینئر خالد محمود

چترال (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف چترال کے ترجمان انجینئر خالد محمود نے چترال کے ایم این اے مولانا عبدالا اکبر کے تورکھو روڈ کی تعمیر سے متعلق بیان پر کہا ہے کہ ایم این اے کی مثال موجودہ دور حکومت میں ہو میو پیتھک طریقہ علاج کی طرح ہے جس میں وہ اچھا کر سکتے ہیں نہ برا‘ مولانا عبدالاکبر انگلی کٹا کر شہیدوں میں نام لکھوانا بند کریں، تور کہو بوزوندروڈ کے لئے فنڈ کا معاملہ تحریک انصاف کے ایم پی اے وزیر زادہ نے گزشتہ سال نومبر میں حل کیا تھا مولانا صاحب اب فو ٹو سیشن کر کے کریڈٹ لینے کی ناکام کو شش کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار تحریک انصاف چترال کے ترجمان نے عبدالاکبر کی طرف سے حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہاکہ چترال کی تعمیر و ترقی کے لئے تحریک انصاف کی قیادت دن رات ایک کر کے اپنا فرض نبھا ر ہی ہے ‘ مولانا صاحب کو اس حوالے سے پریشانی کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا چترالی نے بروز کو بجلی کی فراہمی کا وعدہ کر کے ووٹ لیا تھا لیکن اب تک وہ یہ معمولی کام نہ کر سکے تو کروڑوں روپے کے فنڈز ان کی وجہ سے ریلیز ہونا عقل اور زمینی حقائق کے خلاف بات ہے مولانا صاحب لوگوں سے ترقی کے نام پر نہیں بلکہ بچوں کے کان میں آذان دینے ، نماز جنازہ پڑھانے کے عوض ووٹ لیاتھا اور یہ کام وہ بخوبی کر سکتے ہیں باقی ترقیاتی کام کے حوالے سے نہ حکومت کو ان سے پوچھنے کی ضرورت ہے نہ ہی اس کی کوئی اہمیت ہے کیونکہ وزارت عظمی کے انتخابات کے وقت موصوف نہ حکومت کے ساتھ تھے نہ ہی اپوزیشن کے ساتھ اس طرح وہ اپنی حیثیت ہو میو پیتھک کر چکے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں