546

محکمہ صحت سے وابستہ ملازمین کے بارے میں منفی خیالات کو مثبت خیالات میں بدلنے کی ہرممکن کوشش کر یں/ایم ایس ڈاکٹراسراراللہ 

چترال (ڈیلی چترال نیوز) کمیونیکیشن سکلز یا تبادلہ خیال کے عمل میں مہارت ایک ایسی چیز ہے جس کی ڈاکٹرز کو بالخصوص اور ہر پیشہ ور کاریگر کو بالعموم ضرورت ہوتی ہے۔ ڈاکٹرز کو اس لئے کہ اگر انھیں تبادلہ خیال کے عمل میں مہارت حاصل نہ ہو تو ان کی بات کا کوئی غلط مطلب کسی کے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ بھی بن سکتا ہے۔ اور کبھی کبھی روا روی میں کہی گئی بات کسی مریض کے لئے شفا بھی بن سکتی ہے۔ان خیالات کااظہارایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال ڈاکٹراسراراللہ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر (DHDC) چترال کے پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈیمی پشاور کی تعاون سے کمیونیکیشن سکلزاوراخلاقات کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ کے اختتامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ورکشاپ میں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرزہسپتال چترال کے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف ،میل فیمل نرسزاوردیگراسٹاف نے پروگرام میں شرکت کی ۔پروگرام کے سہولت کار ڈاکٹرنورالاسلام ،ڈاکٹرسارہ بخاری،ڈپٹی ڈائریکٹرڈی ایچ ڈی سی شاکرالدین اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹریننگ کا مقصدمحکمہ صحت سے وابستہ ملازمین کے کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔ صحت کا شعبہ بلاواسطہ انسانی جانوں کے ساتھ منسلک ہے، جس میں ذرا سی دیر اور ذرا سی لاپرواہی بھی انسانی جان کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ چترال ایک پسماندہ ضلع ہوکی وجہ سے یہاں ڈاکٹرز اورمریضوں کوکافی مشکلات کاسامناہے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت سے وابستہ ملازمین کے بارے میں منفی خیالات کو مثبت خیالات میں بدلنے کی ہرممکن کوشش کر یں۔ہمارا مقصد غریب مریضوں کی خدمت کرنا ہے۔ اپنے پیشے کو بنی نوع انسان کی خدمت کا وسیلہ سمجھاجائے ۔انہوں نے کہاکہ مریض کو یہ احساس نہیں ہونے دیتے کہ وہ ہم پر بوجھ ہے یا پھر دواؤں کی قیمت ان کے لئے بوجھ ہے۔ ہم پہلے ان سے یہ بات معلوم کرلیناچاہیے کہ ان کی قوت خرید کتنی ہے اور اس کے لحاظ سے ہی ہم انہیں دوائیں تجویز کریں۔ہم ان کے ساتھ نہایت خوش اخلاقی سے پیش آئے جس کی وجہ سے ان کی آدھی بیماری تو ابتداء ہی میں غائب ہوجائے۔ اور دوائیں دینے کے معاملے میں بھی احتیاط سے کام لیتا تاکہ مریضوں کو بہت زیادہ قیمتی دوائیں خریدنے کا بوجھ نہ اٹھاناپڑے۔ انہوں نے کہاکہ کمیونیکیشن سکلزاوراخلاقات اپنے پروفیشن کے لئے ایک بہت اہم چیزہے نہ صرف مریضوں کے ساتھ بلکہ اپنے دیگراسٹاف اورکولیک بھی اوراچھی کمیونیکیشن سکلزکولے کروہ کس طرح اپنے شعبے کی اورمریضوں کی خدمت کرسکتے ہیں ۔ایک مریض سے سوال جواب پوچھنے سے لے کرتشخص اوردوایائیاں لینے سے لے کردوبارہ چیک اپ کروانے تک آپ کی کمیونیکیشن سکلزکابہت بڑاہاتھ ہوتاہے۔ہسپتال اورکمیونٹی کی بہتری کے لئے ہم کمیونیکیشن سکلز کا استعمال کرکے کیسے حکومت کوکچھ بہتر اقدام لینے پرامادہ کرسکتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور مخلوق کی ہر دلعزیزی حاصل کرنے کے لیے اچھا اخلاق سب سے بڑا ، سب سے بہتر اور سب سے زیادہ آسان ذریعہ ہے۔تم اپنی دولت سے لوگوں کا دل نہیں جیت سکتے لہذا اپنے اچھے اخلاق سے ان کا دل جیت سکتاہے ۔آخرمیں مہمان خصوصی اوردیگرسینئرڈاکٹرزنے شرکاء ورکشاپ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں