239

ڈبلیو ایس یو چترال کا صارفین انگارغون کو انگارغون واٹر سپلائی لائن سے لوکل لائن کاکنکشن الگ رکھنے کی ہدایت

بذریعہ اشتہارڈبلیو ایس یو چترال کے انتظامیہ نے صارفین انگارغون واٹرسپلائی کو اطلاع دی ہے کہ جن لوگوں کے گھروں میں انگارغون واٹر سپلائی لائن کے علاوہ لوکل لائن بھی موجود ہے دونوں لائنوں کا الگ الگ کنکشن رکھیں۔لائن آپس میں جوڑنے سے لوکل پانی انگارغون کے پینے کے صاف پانی کے ساتھ شامل ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے انگارغون کاپانی کا گندہ/اور مٹی الود ہوجاتا ہے جس سے صارفین پینے کے صاف پانی سے محروم ہوجاتے ہیں اور ادارے کے لئے بھی مشکلات پیدا ہورہے ہیں۔ڈبلیو ایس یو کے اہلکار مختلف علاقوں میں گھروں کو چیک کررہے ہیں اگر کسی کے گھرمیں دونوں لائنوں کو آپس میں جوڑے ہوئے پایا گیا تو اس بندے کو مبلغ پانچ ہزار روپے جرمانہ اور اس کا کنکشن کاٹ دیا جائے گا اور ساتھ قانونی کاروائی بھی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں