183

ایم این اے نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء اور توجہ مبذول کرانے کا نوٹس جمع

پشاور(نامہ نگار)ممبرقومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے  خلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء اور توجہ مبذول کرانے کا نوٹس جمع کردیا۔ تحریک التواء اور توجہ دلاؤ نوٹس میں موقف اختیار کیا ہے کہ پے درپے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ درحقیقت آئی ایم ایف سے قرضوں کے حصول کے لیے حکومت کی حالیہ ڈیل کے تحت طے کردہ شرائط کا حصہ ہے۔جس کا اظہار خود وفاقی وزیرخزانہ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کیاتھا۔اُنہوں نے کہا کہ حالیہ ظالمانہ فیصلے پر عوام سراپا احتجاج ہیں۔گذشتہ 8ماہ کے دوران حکومت نے مہنگائی کے سابقہ تما ریکارڈ توڑدیے ہیں اورتبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا گیا۔لہذا اس اہم اور عوام کش فیصلے پر ایون میں بحث کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں