213

معیار تعلیم اور نظام تعلیم کی درستگی کا حل وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے حالیہ شہید سیف ا ر حمن کے برسی کے د و ر ا ن عوا می اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے کیا

گلگت (نامہ نگار)معیار تعلیم اور نظام تعلیم کی درستگی کا حل وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ لرحمن گلگت بلتستان نے حالیہ شہید سیف ا ر حمن کے برسی کے د و ر ا ن عوا می اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے اپنی تقریر میں بتادیا ہے ابھی ضرورت اس بات کی ہے کہ اس اعلان پر عمل درآمد کرایا جائے ۔ اس پر امید بھی ہے کیوں کہ وزیراعلی جو بات کہتا ہے وہ کرتا بھی ہے اور یہ اعلان کوئی اجلت میں نہیں کیا ہے بلکہ وزیر اعلیٰ نے سوچ سمجھ کر اس بات کا اعلان کیا ہے کہ معیار تعلیم اور نظام تعلیم کی درستگی کا واحد حل یہی ہے اس کی وجہ یہی ہے کہ وزیر تعلیم ،وزراء اور تمام آفیسرز کے بچے سرکاری سکولوں میں داخل ہونے سے پہلا فائدہ یہ ہوگا کہ تمام وزراء اور آفیسرز کا توجہ کا مرکز سرکاری سکول ہونگے۔ دوسرا ان کے بچے ہر شام کو پراگریس رپورٹ پیش کریں گے جس کی وجہ سے اساتذہ بھی محتاط راہیں گے انتظامی عملہ بھی محتاط رہے گا جس کے نتیجے میں معیار تعلیم اور نظام تعلیم بھی درست ہوگا۔اور یہ وزیر اعلی کا گلگت بلتستان کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہوگا۔ٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس کے لیے ہر قسم کی تعاون کی یقین دلاتی ہے ان خیالات کا اظہار ٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کا سکرٹیری اطلاعات دلاورشاہ نے علم دوست پینل ضلع گلگت کے حالیہ ایلکشن میں شاندار کامیابی کے بعد مرکزی دفتر ہائی سکول نمبر ۱ میں پہلی اجلاس میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے معیار تعلیم اور نظام تعلیم کو بہتر بنانے کے اقدام کو علاقے کے تعمیر و ترقی ،بھائی چارگی امن و آمان ، میرٹ کی بالادستی ،عدل و انصاف اور طبقاتی نظام تعلیم کے خاتمے کے لیے سنگ میل قرار دے دیا۔اور امید ظاہہر کی کہ اس پر عمل درآمد کے لئے فی الفور ٹھوس اقدامات اٹھایءں گے،جو کہ محکمہ تعلیم کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرے گا،نہ صرف وزیر اعلیٰ کے ذات کو تقویت ملے گی بلکہ اس کی پوری پارٹی کو پزرائی ملے گی۔اگرچہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے معیار تعلیم اور نظام تعلیم کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جن میں سے ماڈل سکولز کا اجرء اور تمام سرکاری سکولوں داخلہ طلبہ کو پرائمری سے میٹرک تک مفت کتابیں اور اساتذہ و دیگر ملازمین کاہارذ اینڈ کولڈ الاونس سرفہرست ہیں جس کی وجہ سے تمام ساتذہ برادری بہت خو ش ہیں۔اور آئندہ بھی امید رکھتے ہیں کہ اساتذہ کے چند اہم جائزاور فوری حل طلب مسائل پائپ لائن میں ہیں ان کو بھی ترجہی بنیاد پر حل کرنے میں کردار ادا کریں گے۔ٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان وزیر اعلیٰ کا دایاں بازو کی حیثیت سے کام کرے گی۔ اجلاس کے آخر میں ٹیچر ز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر حاجی شاہد حین نے حالیہ الیکشن میں علم دوست پینل کو ووٹ دیکر کامیاب بنانے پر تمام اساتذہ کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے دیگر اضلاع کے اساتذہ سے اپیل کیا کہ جس طرح سے ضلع گلگت میں علم دوست پینل کو شاندار کامیابی دلائی اسطرح اپنے اپنے اضلاع میں علم دوست پینل کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں تاکہ آاپ کے حقوق کے حصول ،تحفظ اور معیار تعلیم کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہو سکے۔آپ کے حقوق کے حصول و تحفظ اور معیار تعلیم کا ضامن علم دوست پینل کا نشان کتاب کو یاد رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں