433

چترال کے معروف ڈینٹل سرجن ڈاکٹرارشاد احمد ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹرچترال (DHDC) میں ڈپٹی ڈائریکٹرتعینات

چترال(ڈیلی چترال نیوز) چترال کے معروف ڈینٹل سرجن ڈاکٹرارشاد احمد ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹرچترال (DHDC) میں ڈپٹی ڈائریکٹرتعینات کر دئیے گئے ہیں۔ سیکرٹری محکمہ صحت کے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹرارشاداحمدگریڈ 19کوڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر چترال میں ڈپٹی ڈائریکٹرتعینات کیاگیاجس کا وہ عنقریب ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ڈاکٹرارشاد احمداس سے پہلے چترا ل میں ایل ایچ ڈبلیوکوارڈینیٹررہاہے جہاں انہوں نے احسن طریقے سے انتظامی امورانجام دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں