441

مدرسہ جامعہ اسلامیہ للبنات سنگور چترال سے مختلف درجات کے امتحانات مکمل ہونے پر42بچیوں میں سرٹیفیکٹس تقسیم

چترال (جہانگیر جگر)مدرسہ جامعہ اسلامیہ للبنات سنگور چترال سے مختلف درجات کے امتحانات  مکمل  ہونے پر42بچیوں میں سرٹیفیکٹس تقسیم کئے گئے ۔مولانا فرید احمد حقانی نے تکمیل بخاری شریف کی سعادت پانے والی طالبات کے اعزاز میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کیا۔جن میں6تجوید الحافظات کے2حفظ کے5 اور ناظرہ کے21طالبات شامل تھیں۔اس موقع پر مدرسے کے مہتتم قاری فتح باری نے بتایا کہ بچیوں ک حوالے سے چترال کا یہ سب سے بڑا مدرسہ ہے جہاں ناظرہ ،حفظ قرآن،تجوید الحافظات،تجوید العالمات کے علاوہ درس نظامی کے 6سالہ کورسز پڑھائے جاتے ہیں۔ملک کے جید علما مولانا محمدتقی عثمانی،مولانا سرفراز خان صفدر،مولانا حنیف جالندرھری اور مولانا مفتی عبدالروف اور دیگر علمائے کرا م نے اس مدرسے کا دورہ کیا ہے۔اب تک ہزاروں بچیاں اس مدرسے سے فارغ التحصیل ہوچکی ہیں۔مہمان خصوصی مولانا فرید احمد نے بچیوں کے رشتہ داروں کے پنڈال سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی بچیوں کو اسلامی شعائر سے روشناس کرنے کے لئے مدرسے میں داخل کرائیں جہاں ہاسٹل کی سہولت بھی موجود ہے۔بخاری شریف میں قرآن پاک کی پوری تفسیر موجود ہے۔قرآن پاک علم کا سمندر ہے اس سمندر سے پانی نکال کر عوام کو پلانے کانام فقہ ہے۔قرآن ،حدیث،تفسیر،فقہ،تاریخ اور تصوف کا مجموعہ ہے جس پر عمل کرکے ہم نجات حاصل کرسکتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ اعمال کو تولنے کے الگ الگ ترازو لگوادیں گے۔اور اعمال تین چیزوں سے وزنی ہوں گے جن میں ایمان،اخلاق اور نیت شامل ہیں۔اور تین چیزوں سے انسان کی نیکیاں ختم ہوجائیں گی ان میں شرک ،اسلام سے مرتد ہونا اور گستاخ رسول شامل ہیں اور تین ایسی باتیں ہیں جن سے اعمال جزوی طورپر ختم ہونگی یعنی ریاکاری،بدغت اور احسان جتلانے سے وہ اعمال ختم ہونگے ۔بدازاں مہمان خصوصی نے سینکڑوں افراد میں قرآن پاک تقسیم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں