164

جائز مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں احتجاج پر مجبور ہو ں گے/صدرپیرامیڈیکس ایسوسی ایشن چترال سردارولی

چترال ( محکم الدین ) صدر پیرا میڈیکس ایسو سی ایشن چترال سردار ولی نے کہا ہے ۔ کہ حکومت کی طرف سے اُن کے جائز مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں وہ بھر پور احتجاج پر مجبور ہو ں گے ۔ جس کی تمام تر حالات کی ذمہ داری محکمہ صحت پر ہو گی ۔ اپنے ایک پریس ریلیز میں انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ۔ کہ ون ٹائم پروموشن پر عملدر آمد کیا جائے ۔ صوبائی پیرا میڈیکس آفس کھولا جائے ۔ ہسپتالوں کی نجکاری واپس لی جائے ۔ پیرامیڈیکس کونسل قائم کیا جائے ۔ پی جی پی آئی میں بی ایس کلاسز کا اجرا ء اور ڈپلومہ کو ایف ایس سی کے مساوی دلایا جائے ، پیرا میڈیکس کے فرسٹ ایڈ سنٹرز پر چھاپے بند کئے جائیں ۔ قبائلی علاقہ جات کے ضم شدہ اضلاع میں پیرا میڈیکس پوسٹ بڑھائے جائیں ، ان سروس ڈگری ہولڈر پیرا میڈیکس کو گریڈ 17میں ون ٹائم پروموشن دی جائے ۔ کیٹگری بی کے حامل پیرا میڈیکس کیلئے این او سی کی شرط ختم کی جائے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ میڈیکل فیکلٹی کے تمام امتحانات میں پیرا میڈیکس کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں ۔ ضلع باجوڑ میں نوکری سے فارغ کردہ پیرا میڈیکس کو فوری بحال کیا جائے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پندرہ اپریل تک اگر یہ مطالبات منظور نہیں کئے گئے ۔ تو صوبائی قائدین کی طرف سے فیصلہ آنے پر تمام ہسپتالوں میں مکمل ہڑتال ہوگی ۔ اور زبردست احتجاج کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں