203

چترال میں یوبی ایل اومنی فرنچائز کا باقاعدہ آغازہوگیا۔جاوید موبائل کے مالک نے فرنچائز حاصل کرلی

چترال(بشیر حسین آزاد)چترال میں یوبی ایل اومنی سروس کے فرنچائز کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔جمعرات کے روز اس سلسلے میں ایک افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔ ریجنل ہیڈ شفیع اللہ شنواری نے فیتہ کاٹ کر فرنچائز کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ریجنل منیجر پراجیکٹ سلمان ناصر،ایریا منیجر احسان اللہ ،برانج منیجر طفیل احمد،صدر تجار یونین شبیر احمد،سرپرست تجار یونین شیخ صلاح الدین اور فرنچائز کے مالک جاوید احمد اور دیگر موجود تھے۔مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرنچائز کے مالک جاوید احمد نے کہا کہ یوبی ایل اومنی سروس سے چترال کے صارفین کو آسانیا ں ہوگی ۔یہ سروس برانچ لیس ہے صارفین اپنے یوٹیلٹی بلز مختلف اومنی شاپز کے شاخوں میں جمع کراسکیں گے۔اُنہوں نے کہاکہ عنقریب سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹی کے فیس بھی یو بی ایل اومنی شاپز میں جمع کرائے جاسکینگے جس سے صارفین کے وقت کا بچت ہوگا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ چترال میں مختلف ایزی شاپز پر بجلی اور ٹیلی فون کے بل جمع کرانے کی سہولت موجودہے مگر پانی کے بل بینک کے علاوہ کسی شاپز پر جمع کرانے کی سہولت موجود نہیں بہت جلد پانی کے بلوں کو بھی یو بی ایل اومنی کے ذریعے جمع کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ ہماری فرنچائز صارفین کو بہترین سہولت دینے کے لئے کوشاں رہے گی۔اور صارفین کے اُمیدوں پر پورا اُتری گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں