204

چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے وفد کا آئی ٹی کے صوبائی وزیر سے ملاقات۔طلبا کو درپیش مسائل سے اُنہیں آگا ہ کیا

پشاور(نمائندہ )چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے ایک وفد نے صدردنیال سیف کی قیادت میں آئی ٹی کے صوبائی وزیر کامران بنگش سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی اور اُنہیں طلبا کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔اُنہوں نے صوبائی وزیر کو آئی ٹی کے حوالے سے کیے گئے وعدے سے متعلق بھی بات کی۔جس پر صوبائی وزیر کامران بنگش نے چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ چترالی طلبہ کے مسائل حل کرنے کے لئے پُرعزم اوچترال سٹوڈنٹس کے ساتھ کھڑے ہے اور جو وعدے اُنہوں نے کیے ہیں خصوصاً چترال یونیورسٹی کادورہ کرکے وہاں کے مسائل دیکھ کرمناسب فورم کا انعقاد کرکے مسائل کا حل نکالا جائیگا۔اُنہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بہت جلد میں چترال کادورہ کرونگا اور وہاں کے طلبا کے مسائل کامثبت حل نکالا جائیگا۔اُنہوں نے آئی ٹی کے حوالے سے کہا کہ جو بھی مسائل اس بارے میں ہے اُنہیں جلد حل کیاجائیگا۔اُنہوں چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے ممبران کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے بہت جلدہرقسم کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی۔ وفد میں صدر کے ساتھ فنانس سیکرٹری اشفاق احمد اورمشیرشمشیر علی شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں