200

دروش گول نالے پر سرکاری پل غائب صرف برج ٹاور موجود لوگوں میں شدید تشوش کی لہر دوڑ گئی۔ارشاد مکرر

دروش(نامہ نگار) ممتاز سیاسی سماجی کارکن اور سنئر رہنما پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال ارشاد مکرر نے نمائندہ چترال ایکپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہےکہ ٹی ایم اے چترال کے زیر نگرانی بننے والا دروش گول نالے پر پید یل پل تعمیر کے فوراً بعد لوہے کے تاروں اور لکڑیوں سمیت غائب کیا گیا ہے موجودہ پل کے صرف برج ٹاور موجود ہیں اُنہوں اُنہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  پل کے دولوں اطراف بہت سارے تعلیمی ادارے موجود ہیں جن میں گورنمنٹ زنانہ ہائیر سکول دروش۔ایف سی سکول اینڈ کالج۔حراماڈل سکول اینڈ کالج۔دروش پبلک سکول اینڈ کالج۔نیشنل ٹیکنکل کالج دروش وغیرہ شامل ہیں۔بارش اور سیلاب کے دنوں میں نالے میں طغیانی ہوتی ہے جس کی وجہ سے طلبہ اور طلبات اور علاقے کےمکینوں کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اور بارش کے دنوں طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہوتی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ حکومت نےطلبہ اورطلبات کی مشکلات کو دیکتھے ہوئے 6-7 سال پہلے یہاں ایک پیدیل پل بنایاگیا تھا اجکل اس جگہ صرف برج ٹاور ہی موجود ہیں۔جبکہ لوہے کے تاراور پل کے لکڑی سرے سے ہی غائب ہیں اور یہ ایک نہایت افسوس ناک امر ہے جس پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے جو کہ منتخب نمائندوں اور انتظامی اہلکاروں کی بے حسی اور غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اُنہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال اور تفتشی اداروں سے اس کافوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف تادیبی کاروائی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر طلبہ و طلبات اور علاقہ مکین خواتین بچوں سمیت احتجاج پر مجبور ہونگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں