242

چترال مدرسہ جامعہ اقامت دین البنات سنگور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ختم بخاری شریف کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

چترال (بشیر حسین آزاد)چترال مدرسہ جامعہ اقامت دین البنات سنگور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ختم بخاری شریف کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق تھے۔تقریب میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سراج الحق نے ختم بخاری شریف پر طلبہ کو خراج تحسین پیش کیا۔اُنہوں نے پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی طرف سے تجاویز پر عملدرامد نہ کرنے کی وجہ سے مدینہ کی ریاست کی دعوے کرنے والی پی ٹی آئی کی حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بُری طرح ناکام ہوچکی ہے اور اب 9مہینے گذرنے کے بعد بھی کوئی کامیابی نظر نہیں آرہی۔تقریب میں صوبائی نائب امیر جماعت اسلامی صابر حسین،مولاناڈاکٹر عطا الرحمان، ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی،ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ، ضلعی امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد،خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان ،مولانا شیر عزیز ودیگر شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں