239

افسوس ناک خبرچترال کے مقام دنین گژاندہ میں وسیم خان کا گھر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ تین افرادجان بحق

چترال (نامہ نگار)افسوس ناک خبرچترال کے مقام دنین گژاندہ میں وسیم خان کا گھر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے صبح ساڑھے پانج بجے دو کمروں کے چھت گر گئے جس کی وجہ سے تین افراد جان بحق ہوئے. واقعے کی اطلاع ریسکیو 1122 کو ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقعے پر پہنچی اور آدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد دو لاشوں کو ملبے سے نکالا جبکہ ایک لاش کو مقامی افراد نے خود نکالا، اور ریسکیو 1122 کی ٹیم نے دو لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کیا. جان بحق افراد میں وسیم خان ولد شکور خان عمر 35سال سکنہ گژاندہ دنین چترال ، تنویر ولد قربان خان عمر 33سال سکنہ گولدہ بروز چترال اور والدہ تنویر عمر 65 سال سکنہ بروز گولدہ چترال شامل ہیں. واقعے میں ریسکیو 1122 چترال کے 7 ریسکیورز، ایک ایمبولینس اور ڈزاسٹر وہیکل نے آپریشن میں حصہ لیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں