228

ڈی ای او چترال نے کلاس فور ملازمتوں میں اُن کے ساتھ دانستہ طور پر حق تلفی کی ہے ۔ جس کا نوٹس لیا جائے

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) ڈسٹرکٹ ایجو کیشن افس مردانہ چترال میں معذور کے کوٹے پر ملازمت کے امیدوار چترال اوچشٹ کے رہائشی ضیاء الدین ولد یورمس الدین نے کہاہے ۔ کہ ڈی ای او چترال نے کلاس فور ملازمتوں میں اُن کے ساتھ دانستہ طور پر حق تلفی کی ہے ۔ جس کا نوٹس لیا جائے ۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ۔ کہ وہ ایک تعلیم یافتہ معذور نوجوان ہیں جس کا سرٹفیکیٹ بھی اُن کے پاس موجود ہے ۔ جبکہ چترال کے ایم این اے مولانا عبد الاکبر چترالی و ایم پی اے ہدایت الرحمن نے بھی مجھ پر رحم کھاتے ہوئے سوئیپر کے پوسٹ پر بھی بھرتی کرنے کی سفارش کی تھی ۔ لیکن ڈی ای او کی طرف سے دونوں کی ایک نہ سُنی گئی ۔ اور مجھے محروم کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وہ اوور ایج ہونے کو ہیں ۔ اس لئے اگر اب بھی اُنہیں ملازمت سے محروم رکھا گیا ۔ تو پھر کبھی بھی انہیں یہ موقع نہیں ملے گا ۔ انہوں نے مشیر تعلیم اور وزیر اعلی خیبر پختونخواسے پُر زور اپیل کی کہ اُن پر رحم کیا جائے اور معذور کلاس فور پوسٹ پر اُن کا تقرر کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں