177

بونی پیرامیڈیکل اسٹاف کا احتجاج،مریض سخت مشکلات سے دوچار

صوبائی اور ضلعی قیادت کے ساتھ یکجھتی کا اظھار کرتے ہوے ٹی،ایچ،کیو،ہسپتال بونی کے جملہ پیرا میڈیکل اسٹاف نے بھی مطالبات کی منظوری تک غیرمعاینہ مدت کے لیے ہرتال شروع کردیا،احتجاج کرنے والوں کے مطابق حکومت گزشتہ کئی سالوں سے ان کے جایئزمطالبات کوحل کرنے کی بجایےٹال مٹول سے کام لے رہاہے،لہذہ ان کے مطالبات جن میں پیرا میڈیکس کونسل کا قیام،ون ٹایم پروموشن پر عملدرامد، ڈپلومہ کو ایف،ایس،سی کے برابرتسلیم کرنا وغیرہ شامل ہیں کی منظوری تک وہ اپنا احتجاج جاری رکھینگے۔ دوسری طرف دوردرازعلاقوں سے علاج کی غرص سے بونی انے والے غریب مریض علاج کی سہولیات کی عدم فراھمی کی واجہ سے شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں