تازہ ترین
بنیادی صفحہ >> تازہ ترین >> گرم چشمہ لٹکوہ روڈ بروقت اپروول لینے پر پی ٹی آئی قیادت کے مشکور ہیں۔ صلاح الدین جانی

گرم چشمہ لٹکوہ روڈ بروقت اپروول لینے پر پی ٹی آئی قیادت کے مشکور ہیں۔ صلاح الدین جانی

 (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور یوتھ ونگ کے صدر صلاح الدین جانی نے کہا ہے کہ گرم چشمہ روڈ کی اپروول آنے پر ہم ایم پی اے وزیرزادہ اور فخر لٹکوہ اسرار الدین صبور کے مشکور ہیں جن کی ان تھک کوششوں سے یہ سب ممکن ہوا۔ اسے گرم چشمہ کی عوام صدیوں تک یاد رکھیں گے۔ انہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لٹکوہ میں گذشتہ پندرہ سالوں سے سلیم خان کی صورت میں جو قیادت تھی وہ کرپشن اور اقراباپروری کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ کیونکہ وزارت سمیت ڈی ڈک کی چیئرمین شب جیسے عہدے دس سال تک لٹکوہ میں تھے مگر من مانی کے علاوہ عوامی مفاد میں کوئی کام نہیں ہوا۔ اب جبکہ نااہل قیادت راستے سے ہٹ چکی ہے اور آگے عوام کو اچھے دن دیکھنے کو ملیں گے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ وقت کی نزاکت کو مد نظر رکھتے ہوئے انصافی قافلے میں شامل ہو جائیں اور ملک و قوم کی روشن مستقبل میں اپنا پنا حصہ ملائیں۔ وہ وقت دور نہیں جب ہر طرف انصاف کا بول بالا ہوگا اور عوام حقیقی معنوں میں خوشحال ہونگے اور کرپٹعناصر انصاف کے کٹہرے میں ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email