241

وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا ڈی جی ایف ڈبلیو اور چیر مین این ایچ اے سے ٹیلی فونک رابط

اسلام آباد(پاک جی بی نیوز)وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا ڈی جی ایف ڈبلیو اور چیر مین این ایچ اے سے ٹیلی فونک رابط ،شاہراہ قراقرم اور دیگر شاہراوں میں کام کے حوالے سے گفت و شنید ،وزیر اعلی نے شاہراہ قراقرم میں تتہ پانی کے مقام پر آئے روز سلائڈنگ اور مسافروں کو پریشانی کے حوالے سے کہا کہ شاہراہ بابو سر اور شاہراہ قراقرم چلاس کے مقام پر ملتے ہیں وہاں سے آگے گلگت اور سکردو تک سنگل راستہ ہے اور کوئی متبادل راستہ نہیں ہے جبکہ اس مقام پر ہمیشہ مسافروں کیلئے مشکلات پیش آتیں ہیں ،

شاہراوں کی دیکھ بھال صوبائی حکومت کا سبجیکٹ نہیں ہے ایف ڈبلیو اور این ایچ اے کے پاس یہ زمہ داری ہے لہذا دونوں ادارے گلگت بلتستان کے مسافروں کی اس پریشانی کے حل کیلئے اقدامات کریں وزیر اعلی نے مزید کہا کہ بابو سر شاہراہ میں آئے روز حادثات ہوتے ہیں جس کی وجہ شاہراہ کے سیفٹی گارڑ نہیں ہیں جبکہ اب سیاحوں کے آنے کا موسم آچکا ہے گلگت بلتستان کی آبادی سے زیادہ سیاح آتے ہیں ایسے میں ضروری ہے کہ شاہروں کی حالت درست کی جائے بالخصوص تتہ پانی کے مقام پر شاہراہ کی مناسب مرمت یا متبادل حل تلاش کیا جائے

جس پر ڈی جی ایف ڈبلیو اور چئر مین این ایچ اے نے وزیر اعلی کو یقین دہانی کرائی کہ ایک ہفتے تک تتہ پانی کے مقام پر شاہراہ کی ریپئرنگ اور متبادل تلاش کیا جائے گا جبکہ دیگر شاہراوں کی دیکھ بھال کے لئے بھی مناسب انتظامات کئے جائیں گے۔جبکہ شاہراہ بابو سر میں بہت جلد حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے اور ہماری کوشش ہے کہ رسک کم سے کم کیا جائے ۔اس کے علاوہ وزیر اعلی نے کہا کہ گلگت چترال چکدرہ شاہراہ کا چترال کی طرف سے سروے شروع ہو چکا ہے جبکہ گلگت کی طرف ابھی تک سروے شروع نہیں ہو چکا ہے اس حوالے سے این ایچ اے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے جس پر این ایچ اے کے چیر مین نے کہا کہ ایک ماہ میں اس پر کام شروع ہوگا اور اس کی رپورٹ ایک ماہ میں صوبائی حکومت کو پیش کریں گے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں